By: Sheikh Khurram Asaf Ali
اپنے دیس کی گرد بھی اب رحمت لگے
پردیس میں وطن کی ہر شے رحمت لگے
وہ بارش سے سڑکوں کا ندی بننا
تپتی دھوپ میں چھاؤں رحمت لگے
روزی کی تلاش میں پردیسی ہوئے
پردیس میں وطن کی یاد رحمت لگے
ہو جو پاس ُاس کی قدر نہ جاننے
پروآنے کو شمع رحمت لگے
افراتفری میں عجب تماشا بھرپا
آج مومن کو دولت رحمت لگے
دعا گو ہیں نمازی پرہیزگار سارے
جھوٹ کی کمائی اِن کو رحمت لگے
خرم انسانیت کے نام حیثیت کا پرچار کریں
نوکر کے نام پہ غلام ان کو رحمت لگے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?