By: UA
ہم یہ عہد کرتے ہیں ہر سال اپنے آپ سے
نیا سال گزاریں گے ہم بہتر گزرے سال سے
جلدی جلدی گزر جاتے ہیں دن، ہفتے اور ماہ و سال
ہر سال ہی چلا آتا پھر سے جلدی جلدی یہ نیا سال
پیار محبت بڑھائیں گے
عداوتیں بھلا دیں گے
رنجیشیں مٹادیں گے
کوتاہیاں جو کر گزریں ہیں
برائیاں جو کر گزرے ہیں
خود کو ان سے بچالیں گے
پر سوچتے رہ جاتے ہیں
کچھ بھی ویسا نہیں کر پاتے ہیں
ہم اپنے آپ سے کیا وعدہ بھول جاتے ہیں
کہ نیا سال گزاریں گے ہم بہتر گزرے سال سے
ہم سوچتے رہ جاتے ہیں
اور دیکھتے رہ جاتے ہیں
پر وقت گزر جاتا ہے
اور جاتے وقت بتاتا ہے
جلدی جلدی گزر جاتے ہیں دن، ہفتے اور ماہ و سال
ہر سال ہی چلا آتا پھر سے جلدی جلدی یہ نیا سال
ہم یہ عہد کرتے ہیں ہر سال اپنے آپ سے
نیا سال گزاریں گے ہم بہتر گزرے سال سے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?