By: وشمہ خان وشمہ
گزری ہوئی ہواؤں میں جا کر وہ سو گیا
دریا میں میرا نام بہا کر وہ سو گیا
پل پل پھگلتی روت میں جو منتظر رہا
پھر سارے خواب میرے جلا کر وہ سو گیا
ساحل پہ اک بنا کر گھروندا سا ریت کا
ہر ایک غم کو دل سے لگا کر وہ سو گیا
اپنے بدن کی کرچیں سمیٹوں تو کس طرح
میرا تو سب وجود ہلا کر وہ سو گیا
کیسے ہو اب یقین کہ وہ لوٹاآۓگا
وعدوں کے خواب مجھ کو دکھا کر وہ سو گیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?