Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جب بھی ہم دل کی بات کرتے ہیں

By: dr.zahid sheikh

جب بھی ہم دل کی بات کرتے ہیں
ان کے تیور بہت بگڑتے ہیں

بھیگے موسم کا اک تقاضا ہے
وہ تقاضے کہاں سمجھتے ہیں

آشنا ہم کہاں زمانے سے
خود سے بھی اجنبی سے ملتے ہیں

اپنی طرز فغاں انوکھی ہے
رونے میں بھی ذرا سا ہنستے ہیں

کچھ بھی کہنے سے پہلے سوچ تو لو
لوگ پتھر اٹھائے پھرتے ہیں

دل میں الفت کے ہی نہیں ،غم تو
اور بھی بے شمار رہتے ہیں

کل جو لوگوں پہ ظلم ڈھاتے رہے
اپنے سائے سے آج ڈرتے ہیں

لوگ وہ ہی عظیم ہیں زاہد
جو سچائی کا ساتھ دیتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore