Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ جو عوام میں فقرہ عام ہے سیاست

By: امین بارق

یہ جو عوام میں فقرہ عام ہے سیاست
میرے ملک کی تو بلکل خام ہے سیاست

گالم گلوج بن چکی ہے یہاں کا شیوہ
ہاں اس لیے تو یاں کی بدنام ہے سیاست

بدنام کر دیا ہے عیاروں نے اسی کو
ورنہ تو ایک پاکیزہ نام ہے سیاست

دشوار ہے بہت گر لیڈر امین ہے تو
چوروں کے لیے تو اک اچھا دام ہے سیاست

گمراہ کرتی ہے غافل کو یہ اور بھی بڑھ کے
بارِق ہو گر یہ دل تو الہام ہے سیاست
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore