By: m.asghar mirpuri
ایک ایسی مہ جبیں میری نظر میں ہے
جس کی محبت کا جنوں سر میں ہے
اسے دیکھتے ہی دل پرایا ہو گیا
آخر کوئی بات اس کی فگر میں ہے
جو باتوں میں مکھن نہیں لگاتے
وہ کیاجانیں کتنا مزہ بٹر میں ہے
دو عورتیں پانچ منٹ خاموش رہیں
کوئی گڑبڑ اس خبر میں ہے
جو سب دوستوں کوتیل دیتاہے
وہ جوان ان دنوں قطر میں ہے
اس کی آنکھیں ہیں یاکوئی کیمرہ
کہتی ہےتو ہرپل میری نظرمیں ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?