By: وشمہ خان وشمہ
سورج کے سامنے سبھی زرتاب خواہشیں
جلنے لگی ہیں آنکھ میں برفاب خواہشیں
اپنی شکستگی کا یہ غم ہے میں کیا کروں
ہیں خواہشوں کے دیس میں بیتاب خواہشیں
اپنی تو ان کا ساتھ نبھاتے گزر گئی
سورج ڈھلے تو کرتا ہے مہتاب خواہشیں
تُو عشق ہے تُو دل کے جزیرے میں قید رہ
آئیں گے لے کے در پہ بھی احباب خواہشیں
کچھ ان کے خوابِ مرگ میں مسند نشین ہیں
کچھ میرے ساتھ ساتھ ہیں نایاب خواہشیں
وشمہ جی رنگ و روپ کی دنیا بدل گئی
سب ہو گئی ہیں عشق میں غرقاب خواہشیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?