By: M.Asghar
جس سخنور پہ اچھی شاعری کا نزول نہیں ہوتا
ایسا شاعر عوام میں کبھی مقبول نہیں ہوتا
مفلسی میں جو خودداری کا دامن نہ چھوڑے
ایسا انسان کسی کے پاؤں کی دھول نہیں ہوتا
دودھ پلانے والے ہاتھوں کو جو ناگ نہ ڈسیں
اس زمانے میں ایسا تو حسب معمول نہیں ہوتا
ان لوگوں کی عاقبت بڑی بری ہوتی ہے
جن کا من اچھے کاموں کی جانب مبذول نہیں ہوتا
اصغر الله کہ سوا کسی سے کچھ نہیں مانگتا کبھی
وہ بڑا بدنصیب ہے جو عبادت میں مشغول نہیں ہوتا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?