By: M.Asghar
باتوں ہی باتو ںمیں اک داستان بنالیتا ہوں
غموں کہ دور میں خود کو چٹان بنا لیتا ہوں
جن کی باتیں میرے کانوںمیںرس گھولیں
بنا سوچے انہیں اپنی جان بنا لیتا ہوں
جب کوئی نہیں سنتا میری یہ غزلیں نظمیں
گھر کی دیوارں کو سننے والے کان بنا لیتا ہوں
پیار سے بات کرتا ہوں ہر اصغر اکبر سے
اس طرح مشکل بات کو آسان بنا لیتا ہوں
اپنے دل کی بات مجھے کہنی ہو کسی سے
تو میں قلم کو اپنی زبان بنا لیتا ہوں
خدا نےمجھے ایسا منفرد انداز بخشا ہے
ہر بزم میں خود اپنی پہچان بنا لیتا ہوں
عمر چھپانےکی خاطر بال سیاہ نہیں کرتا اصغر
اپنی شاعری سے خود کو جوان بنا لیتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?