By: Tasleem Ahmed DANI
بہت مشکل سا لگتا ہے ان کو اپنا بنا لینا
کسی کو پیار سے دامن میں اپنے چھپا لینا
محبت جیت ہی جاے گی بس تم اتنا کرنا
یہ دل مانگے یا جان تم اس کو بس تھما دینا
یہی اک خوف ہے دل میں بہت وہ دور ہیں مجھ سے
جو اک قدم وہ آئیں تم دو قدم اٹھا لینا
کہیں پر نہ جاے داغ ان کی معصوم عزت پر
دنیا کی دھوپ سے تم ان کو بس بچا لینا
سنا ہے وہ بہت ٹوٹ کر دانی مجھ کو چاہتے ہیں
جتنا ان کا حق ہے اس سے بڑھ کر تم صلہ دینا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?