By: eahsan danish
یوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جیسے
ساتھ چل موج صبا ہو جیسے
لوگ یوں دیکھ کے ہنس دیتے ہیں
تو مجھے بھول گیا ہو جیسے
عشق کو شرک کی حد تک نہ بڑھا
یوں نہ مل خدا ہو جیسے
موت بھی آئی تو اس ناز کے ساتھ
مجھ پر احسان کیا ہو جیسے
ایسے انجان بنے بیٹھے ہو جیسے
تم کو کچھ بھی نہ پتہ ہو جیسے
زندگی بیت رہی ہے دانش
ایک بے جرم سزا ہو جیسے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?