By: Muhammad Anwer Annu
عجیب لوگ پیدا کردیئے ہیں زمانے نے
انسانوں کی پہچان ہی مٹادی ہے زمانے نے
ہر کوئی ڈھونڈ رہا ہے انسانوں کو لوگوں میں
کس مشکل میں ڈال دیا ہے ہم کو زمانے نے
غیروں کو چھوڑو اب ہم رحم کی پہچان بھی ہوگئی مشکل
بھائی کو بھائی سے ہی دور کردیا ہے زمانے نے
زر و زمیں کے سوا کچھ بھی تو نہیں سوجھ رہا
زن تو دور ہوئی انس کی حیثیت بھی ختم کر ڈالی زمانے نے
حقوق العباد سے عاری ہوگیا یہ معاشرہ انو
کیا سے کیا ہم کو بنادیا ہے زمانے نے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?