By: محمدصدیق پرہار
دیکھ کرمعجزے نبی کے ہوتا کیوں حیران ہے
غیرممکن کوممکن بنانا ان کے لیے آسان ہے
تشریف لائے مصطفی دنیا میں سراپامعجزہ بن کر
کرداربھی معجزہ، گفتاربھی معجزہ ، معجزہ قرآن ہے
کنکریوں نے کلمہ سنایا اورشجرچل کرآیا
بضد رہا جہالت پرکوئی لے آیا ایمان ہے
زہرختم ہوالگانے سے کنواں میٹھاگرانے سے
اکسیرسے بڑھ کرلعاب دہن کی شان ہے
یدبیضا بھی کیاخوب دیکھا ہاتھ چمکتا تھا
محمدمصطفی کے نورسے روشن ہواجہان ہے
شکایت کی اونٹ نے مالک چارہ کم ڈالتا ہے
جانتے ہیں سب جانوربھی نبی کتنا مہربان ہے
کتنی عظیم ہے صدیقؔ درگزرکی یہ عمدہ مثال
فاتح مکہ نے کیا عام معافی کااعلان ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?