By: Imtiaz Sharif Imtiaz
روگِ عشق لاعلاج ساقی جی
یہ کیا جانے سماج ساقی جی
وہ سرِ محفل غیروں سے مسکرایا کیے
ہمیں آتی ہی رہی لاج ساقی جی
یہ دیوانہ دم کا مہماں ہے
روٹھے صنم کو بلائیے آج ساقی جی
عجب شخص تھا جس نے کیا شروع
سنگدل عشق کا رواج ساقی جی
اس شہرِ محبت میں سکوں نہ دیکھیے
جہاں عشق کا چلے راج ساقی جی
اسے ہماری غزلوں کے سبب ملی شہرت
اور ہمیں بدنامی کا تاج ساقی جی
امتیاز شراب میں نہیں رہی تاثیر مدہوشی
بے سبب ہی پلائے جاتے ہیں آج ساقی جی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?