Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اپنی ہر سانس میں ہم تجھ کو بسا بیٹھے ہیں

By: Umme Azka

اپنی ہر سانس میں ہم تجھ کو بسا بیٹھے ہیں
دل کو تیرا ہی آستانہ بنا بیٹھے ہیں

دل میں تیری ہی یاد کے دئے جلا رکھے ہیں
اور اسی لو مے ہم خود کو بھی جلا بیٹھے ہیں

جس طرف دکھوں نظر آتا ہے رخ زیباں تیرا
دیکھوں دم بھر کے اسی آس پہ ہم بیٹھے ہیں

اب تو کچھ اور نہیں بھاتا ہے ہمیں تیرے سوا
جب سے دیوانے تیرے ہم بھی بنے بیٹھے ہیں

ہو گئے سب وہ بیگانے ہیں جو عشق سے خالی
ڈھونڈیں محفل جہاں مستانے تیرے بیٹھے ہیں

کیا سہانی وہ گھڑی ہوگی جب ہم یہ دیکھیں
قبر میں میری بھی سرکار آ بیٹھے ہیں

ہے تمّنا میں پہنچ جاؤں مدینے کی گلی
جب سے دل تیری ہی گلیوں سے لگا بیٹھے ہیں

ذرّہ ذرّہ پہ تیری تمثیل کو میں دیکھوں
ذات اقدس میں جب سے خود کو مٹا بیٹھےہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore