By: Hafeez Javed
ہر لمحہ جو میرے قریب رہا ہے، وہ تُو ہی ہے
ہر مشکل سے مجھے جس نے نکالا، وہ تُو ہی ہے
میں راستہ کئی بار بھٹکا اور اندھیرے مقدر بنے
ان اندھیروں سے پھر جس نے نکالا، وہ تُو ہی ہے
تجھے میں بھول گیا مگر تو مجھے کبھی نہیں بھولا
اتنا جو مجھ پہ مہربان رہا ہے آج تک، وہ تُو ہی ہے
دنیا والے تو گلی بھی کرتے ہیں اور شکوہ بھی
میرا نہ گلہ ہے نہ شکایت جس سے، وہ تُو ہی ہے
تیرے بہت احسان ہیں مجھ پہ اے میرے رب کریم
میں تیرا گنہگار بندہ تو سب کا مالک، غفورالرحیم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?