By: محمد اطہر طاہر
تم قسم کھا بیٹھے ہو
کبھی نہ ہم سے ملنے کی
اگر جاں پر ترس کھاؤ
کفارہ ہو بھی سکتا ہے
ہم سے پردے میں رہتے
بہت دن ہو گئے تم کو
اگر تم باندھ لو ہمت
نظارہ ہو بھی سکتا ہے
وہ قاتل محبت کے
کہنے کو تیرے اپنے ہیں
اگر تم مان لو دل کی
کنارہ ہو بھی سکتا ہے
وہی عہدِ محبت جو
کب کا توڑے بیٹھے ہو
اگر تم لوٹ آؤ تو
دوبارہ ہو بھی سکتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?