By: Sara Afzal
تمہاری قربتوں کی شام کو کب سے ترستی ہیں
مری آنکھیں تمہارے غم میں اے ہمدم برستی ہیں
تمہارے ہجر میں سارا چمن ویران رہتا ہے
تم آ ؤ تو مری طرح سے کلیاں بھی سنورتی ہیں
تمہیں کیسے بتاؤں بن تمہارے دن نہیں کٹتے
تمہارے بن مری راتیں اداسی میں گزرتی ہیں
ہے تنہائی کا عالم اور تم جانے کہاں گم ہو
سنو میری صدائیں آج ہر جانب بکھرتی ہیں
محبت کر کے سارہ میں نے صدمے ہی اٹھائے ہیں
کئی لہریں غموں کی ہر گھڑی دل میں اترتی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?