By: Naveed Ahmed Shakir
جب سے تری ہر بات میں رہنے لگے
دشمن مرے اوقات میں رہنے لگے
یہ بات بھی ان کو گوارا کیسے ہو
ہم جو ترے دن رات میں رہنے لگے
اب ہے خدا حافظ ترے اس عشق کا
عاشق بھی اب جذبات میں رہنے لگے
کوئی قیامت سی اٹھی ہے شہر میں
کچھ لوگ اب صدمات میں رہنے لگے
مشہور تھے کل تک سخی کے نام سے
اب جانے کیوں خیرات میں رہنے لگے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?