By: Wasi Shah
آج یوں موسم نے دی جشن محبت کی خبر
پھوٹ کر رونے لگے ہیں میں، محبت اور تم
ہم نے جونہی کر لیا محسوس منزل ہے قریب
رستے کھونے لگے ہیں میں، محبت اور تم
چاند کی کرنوں نے ہم کو اس طرح بوسہ دیا
دیوتا ہونے لگے ہیں میں محبت اور تم
آج پھر محرومیوں کی داستان اوڑھ کر
خاک میں سونے لگے ہیں میں، محبت اور تم
کھو گئے ہیں انداز بھی آواز بھی الفاظ بھی
خامشی ڈھونڈھنے لگے ہیں میں محبت اور تم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?