Bazm e Urdu - The urdu poetry app

پر بُھلایا نہ گیا، عشق تھا پہلا پہلا

By: N A D E E M M U R A D

عکس پانی میں جو دیکھا تو ہے گدلا گدلا
چاند کھڑکی سے نظر آتا ہے بدلا بدلا

بھول جاتے ہیں سبھی لوگ ہی پچھلا پچھلا
بس تگ و دو ہے سنور جائے کچھ اگلا اگلا

ایک پوشیدہ خزانہ تھا پسِ چلمن تھا
ایک دن دیکھ لیا، تھا بہت اجلا اجلا

دور اپنوں سے ہوا ہو گیا ٹکڑے ٹکڑے
پھر زمانوں میں کہیں دل مرا بہلا بہلا

اک نظر ہی نے ہلا دی تھی زمیں پیروں تلے
لڑکھڑاتے ہوئے پھر دل مرا سنبھلا سنبھلا

لاکھ چاہا کہ بھلا دوں وہ زمانہ ہی ندیم
پر بھلایا نہ گیا عشق تھا پہلا پہلا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore