By: Khan Muhammad Imran - Emron Mano
رہبر ہی بن گئے ہیں راہزن
یہ وقت بھی آخر ہم کو دیکھنا تھا
جڑیں مضبوط جن کو تھیں کرنی
جس نے تنور درخت بنانا تھا
وہی دیمک کی طرح چاٹ رہے
یہ وقت بھی آخر ہم کو دیکھنا تھا
جس پہ عوام نے عتماد کیا
جس کو عوام نے اختیار دیا
باری باری وہ اس کو لُوٹ رہے
یہ وقت بھی آخر ہم کو دیکھنا تھا
جھُوٹے مکار ہیں اتنے لُٹیرے
اتنے تیرے اور اتنے یہ میرے
پردہ مکاریوں پہ ڈالتے ہیں
یہ وقت بھی آخر ہم کو دیکھنا تھا
عوام کی بے بسی یا بے حسی ہے
لگام چند جاہلوں میں جاپھنسی ہے
اللہ بچائے اب اِن غاصبوں سے
یہ وقت بھی آخر ہم کو دیکھنا تھا
تن تنہا وہ لڑتا ہے سب سے
سُنتا کسی کی نہیں، ڈرتا ہے رب سے
سُنہری خواب وہ دیکھا گیا ہے
یہ وقت کب آئیگا ہم کو دیکھنا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?