By: NEHAL INAYAT GILL
صرف اکتوبر تک
صرف اکتوبر تک
جس قدر چاہو ستا لو مجھے
جس قدر چاہو رُلا لو مجھے
جس قدر چاہو تڑپا لو مجھے
میں ہر غم سہوں گا ہنس کے
تجھے جان جان کہوں گا ہنس کے
شکوہ یا شکایت نہ کروں گا
میں تجھ سے نفرت نہ کروں گا
اِس لئے جاناں
صرف اِس لئے
تم مجھے ستا بھی سکتے ہو
رُلا بھی تڑپا بھی سکتے ہو
چھوڑ بھی اپنا بھی سکتے ہو
مگر
اکتوبر کے بعد
تجھے کوئی حق نہ دوں گا
سب اختیار چھین لوں گا
ہر آس کو ڈبا دوں گا
ارمان سولی پہ چڑھا دوں گا
تجھے بھلانے سے تو خاصر ہوں
مگر تری یاد چھپا دوں گا
خدا نے تمہیں بہت عقل دی ہے
حُسن دیا ہے حسین شکل دی ہے
دیکھتے ہیں تمہاری عقل کا استعمال جاناں!
اُداس لفظوں میں بتاؤ کہاں ہے نہال جاناں!
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?