By: M.Masood
بات نہ کرو مجھ سے یوں خود کو برباد نہ کرو تم
بُھول جاو تم مجھے اب مجھ کو یاد نہ کرو تم
نہیں ہو سکتا یہ میرے ہمدم ممکن ہی نہیں
ادھوری رہ جائیں دعائیں ایسی مراد نہ کرو تم
اپنے وعدے پر رہو قیام اور انتظار کرو تم
وقت بے وقت ہمدم ملنے کی فریاد نہ کرو تم
ٹوٹ کر بکھر جائیں گے ششے کی طرح ایک روز
خواب ہوتے ہیں جھوٹے خوابوں پر اعتبار نہ کرو تم
ہر خوشی میعادی غموں کا دستور ہے یہاں
بھول کے بیٹھے تم دل اتنا بھی شاد نہ کرو تم
کم ہو جائیں گی تکلیفیں لگا لو دل تم بھی
سجا لو محفلیں ہمدم تنہائ کو آباد نہ کرو تم
آرزو بس جائیں دلُ دماغ میں کچھ اِس طرح
تمناوں کو اپنی اتنا بھی آزاد نہ کرو تم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?