By: M.ASGHAR MIRPURI
گرجی نہیں چاہتا تو مجھ سےکلام نہ کر
مگر میری شاعری کو تو یوں بدنام نہ کر
میں آزاد میرا قلم آزاد میراتخیل آزاد
اپنےحسن سےتو انہیں غلام نہ کر
میں تیرے جال میں پھنسنےوالانہیں
دن رات یوں ہی کوشش ناکام نہ کر
کئی بار یہ زباں بڑا زیاں کرتی ہے
سرعام اسے کبھی بے لگام نہ کر
محفل میں تو میرا بھرم رکھ لیا کر
اکیلےمیں چاہے اصغر کوسلام نہ کر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?