Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ سنتے تھے کہ سینے میں کہیں دل بھی دھڑکتا ہے

By: muhammad nawaz

تمہاری یاد آتے ہی سماں ایسے پگھلتا ہے
کہ جیسے روح کا آتش فشاں لاوا اگلتا ہے

شب ہجراں کے گھیرے میں کبھی نہ آرزو کھونا
جہاں پر شام ہوتی ہے وہاں دن بھی نکلتا ہے

ہزاروں جستجوؤں کے جلو میں زندگی نکلی
چلو دیکھیں کہاں یہ قافلہ جا کر ٹھہرتا ہے

وہاں تو بس تمہارے نام کی گردان ہی دیکھی
یہ سنتے تھے کہ سینے میں کہیں دل بھی دھڑکتا ہے

جبیں یونہی جھکی رہتی نہیں تمہاری چوکھٹ پر
منازل کا ہر اک رستہ اسی در سے نکلتا ہے

جوار شوق میں رہنا سکھایا مجھکو فطرت نے
تمہیں اب کیسے سمجھاؤں سمے کیسے گزرتا ہے

ابھی الجھاؤ نہ الفت کو ان تعبیر گاہوں میں
یہ وہ حاصل ہے کہ جو خواب کی بھٹی میں پلتا ہے

کہیں سے ڈھونڈ کے لاؤ میری تقدیر کا تارا
ذرا دیکھوں تو مجھ سے بڑھ کے یہ کیسے مچلتا ہے

میرے اشعار کے زینے سے اتری چاند کی کرنیں
کہاں ہو تم کہ ہر جذبہ تمہیں اب بھی ترستا ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore