By: SHABEEB HASHMI
وہ نازک سی کونپل
وہ نرگس کے پھول
اڑتی ھوئی سرد
موسم کی دھول
وہ مہکتے گلاب
وہ خشبؤ صبا کی
نہاتی ھوئی روشنی
ھے فضاء کی
وہ چشمے کا جھلمل
بل کھاتا پانی
مسکراتے نظارے
سنائیں کہانی
وہ راتوں کا رکنا
تیری ھر ادا پہ
اور سازوں کی سرگم
گونجے ھر جگہ پہ
وہ گجروں کی مہکار
اور پائل کی شوخی
وہ نظروں کا طلاطم
اور پلکؤں پہ موتی
وہ چمکتی ھوئی دھوپ
میں درختوں کے سائے
اور وہ نکھرا سا آنچل
بادلوں پے چھائے
وہ موتی ھے یا ھیرا
سنہری جبیں پہ
اور چمکتا ھوا رؤپ
بکھرا ھے زمیں پہ
شبیب ھاشمی کی یہ نظم مجھے بہت پسند ھے ۔ انکی یہ خوبصورت نظم انکے نام ۔۔۔۔۔ شکریہ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?