By: مونا شہزاد
دنیا سے انوکھی ہیں تمہاری جهیل سی سبز آنکھیں
ہمیں تو کر گئیں دیوانہ یہ تمہاری مست آنکھیں
روح کا دریچہ ہیں تمہاری یہ پیاری آنکھیں
جس کو دیکھ لو تم نظر بهر کر
وه رستہ بهول جائے ایسی خوابیدہ آنکھیں
عشق کو پروانہ کردیں ،لو دیتی تمهاری آنکھیں
سچ سے کروادیں ملاقات ، ایسی مصدق آنکھیں
اور کیا تعریف کروں ان کی ، شرمیلی آنکھیں
کاجل سے سجی،کجراری آنکھیں
اب تو لگتا ہے کہ یہ ہیں " ہماری " آنکھیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?