Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تنہا تنہا ہیں میں اور میری تنہائی

By: Muhammad Javed Khadim

تنہا تنہا ہیں میں اور میری تنہائی
پابند وفا ہیں میں اور میری تنہائی

مسافت، دشت، دریا اور دھندلے خواب
وصل سزا ہیں میں اور میری تنہائی

جدائی، تمنائے وصل، اداسی سزائے مسلسل
خفا خفا ہیں میں اور میری تنہائی

بے مروت، ہرجائی زندگی کی طرح
بے وفا ہیں میں اور میری تنہائی

خود سے الجھتے ہیں، خود سے ڈرتے ہیں
نروان جاں ہیں میں اور میری تنہائی

اپنا ہی عکس نوچتے کے لئے
روبرو آئینہ ہیں میں اور میری تنہائی

اس کی چاہت میں دن رات سنورتے ہیں
بے چہرہ ہیں میں اور میری تنہائی

جاوید خود سے بے ربط باتیں کرتے ہیں
بے صدا ہیں میں اور میری تنہائی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore