Bazm e Urdu - The urdu poetry app

پیار کی عمارت

By: M.Asghar

جس پیار کی کچی عمارت ہوتی ہے
اس گھرمیں روزمہا بھارت ہوتی ہے

کئی لوگوں کے تن تو اجلے ہوتے ہیں
من میں رتی بھر نہ طہارت ہوتی ہے

محبت کے میدان میں وہی لوگ آتے ہیں
جنہیں اس کھیل میں مہارت ہوتی ہے

دنیا والوں سے اپنا آپ بچانا پڑتا ہے
یہاں بہت کم لوگوں میں شرافت ہوتی ہے

خدا محفوظ رکھے حاسد لوگوں سے انہیں
جن کے خلاف روز نئی شرارت ہوتی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore