Bazm e Urdu - The urdu poetry app

سر اٹھا نہ سکے

By: SHABEEB HASHMI

وہ روٹھے ایسے کہ ھم ان کو پھر منا نہ سکے
لکھے تھے نام جو درختوں پہ وہ مٹا نہ سکے

سہانی رات میں دیکھا تھا اس کے جلوے کو
نظر میں ایسا سمایا کہ پھر بھلا نہ سکے

اس کے دیدار کی ترسی نگاہ کو ساتھ لئیے
اسکی گلی میں یوں بھٹکے کہ گھر کو جا نہ سکے

وہ چاند چہرے پہ جھکتا تھا اسکی عبادت کو
ستارے سجدے میں یوں آئے کہ سر اٹھا نہ سکے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore