By: muhammad nawaz
لمحوں میں اپنے خواب پرویا کریں گے ہم
اشکوں سے کونپلوں کو بھگویا کریں گے ہم
حدوں سے گزر جائے گی جب دل کی آرزو
دامن سے لگ کے آپکے رویا کریں گے ہم
آؤ گے کبھی لوٹ کے اس راستے میں تم
مژگاں سے تیری راہ کو دھویا کریں گے ہم
ہاتھوں میں دے کے ہاتھ سرراہ بہاراں
بنجر زمیں میں زندگی بویا کریں گے ہم
خوشبو کے ارتکاز میں جاگیں گی آہٹیں
کرنوں کے انجماد میں سویا کریں گے ہم
جذبوں کی تازگی کا تراشیں گے ایک شہر
پھر اس حسین شہر میں کھویا کریں گے ہم
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?