By: M.Asghar
دوستی میں ہم اداکاری نہیں کرتے
اسی لیے لوگ ہم سے یاری نہیں کرتے
دل کی ہر بات سرعام کہہ دیتے ہیں
کچھ کہنےسے پہلے ہم تیاری نہیں کرتے
جب تک کوئی مورت نہ ہو دل میں
تب تک ہم کبھی شاعری نہیں کرتے
سنا ہے کے رب چھپر پھاڑ کے دیتا ہے
اسی لیے اب ہم فکر روزگاری نہیں کرتے
ہم نے تو سدا ان کی جھوٹی تعریف کی
نہ جانے کیوں وہ ثناء ہماری نہیں کرتے
کئی لوگ بہت باتیں کرتے ہیں اصغر
مگر ایک بات بھی وہ پیاری نہیں کرتے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?