By: faiz rasool khan
نہیں رہے گا ہاتھ میں اس کا ہاتھ مجھے معلوم نہ تھا
اتنی جلدی بدلیں گے حالات مجھے معلوم نہ تھا
کردے گی دلگیر اسے تقدیر نہ سوچا تھا میں نے
قدرت کرے گی دھوکا میرے ساتھ مجھے معلوم نہ تھا
رہ رہ کر ڈستا ہے مجھ کو ہر لمحہ تنہائی کا
بن جائے گی ناگن کالی رات مجھے معلوم نہ تھا
کسے خبر تھی آگ لگے گی ارمانوں کی بستی میں
ہو جائیں گے راکھ میرے جذبات مجھے معلوم نہ تھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?