By: UA
دِل تو تم دکھا چکے ہو
معذرت کس بات کی
صدمہ ہم اٹھا چکے ہیں
معذرت کس بات کی
کاش تم پہلے ہی دل کی نازکی کو جانتے
اس آئینے کا ٹوٹنا اچھا نہیں یہ مانتے
ٹوٹ جانے پر یہ شیشہ پھر نہیں جڑ پائے گا
عکس ٹوٹا آئینہ پہلے سا نہ دِکھلائے گا
آئینے میں بال تو تم لا چکے
عکس آئینے کا تم دھندلا چکے
توڑنے کے بعد میرا دل بہت پچھتا چکے
معذرت کس بات کی
دِل تو تم دکھا چکے ہو
معذرت کس بات کی
صدمہ ہم اٹھا چکے ہیں
معذرت کس بات کی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?