By: hira
پھول خوشی کے ہر طرف کھلنے لگے ہیں
تجھے دیکھ کر ہی جینے لگے ہیں
مسکرا دیتے ہیں تنہائی میں بھی
بھیڑ میں تجھے ڈھونڈنے لگے ہیں
اب اندھیری راتوں سے ڈر نہیں لگتا
چاند کے اس پار تجھے کھوجنے لگے ئیں
قابومیں نہیں رہتی دھڑکن دل
ہوش و قرار اپنا کھونے لگے ہیں
چھوٹے سے بچے کی مانند دل کی ضد پہ
تجھ سے ملنے کو جزبات مچلنے لگے ہیں
پہلے تو بھاگتے تھے ساون سے
بارشوں میں اب خود کو بگھونے لگے ہیں
تجھ سے دوری کا سوچ کر ہم
بھٹکتی روح سا تڑپنے لگے ہیں
تجھے پا لیا تو شکرگزار ہو کر
اپنی قسمت پہ رشک کرنے لگے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?