By: Muhammad Siddique Prihar
برائے نعت محبوب کاانتخاب ہم بھی ہیں
مکتب عشق کاایک نصاب ہم بھی ہیں
پھیلی رہے گی جہاں میں ہرسوروشنی
محبت میں چمکتے ہوئے آفتاب ہم بھی ہیں
پیاساکوئی بھی لوٹ کرنہیں ہے جاتا
نگاہوں سے انہیں کرتے سیراب ہم بھی ہیں
مہکتی رہے گی فضازبان کی خوشبوسے
رکھتے نعتوں کاگل نایاب ہم بھی ہیں
چوم کرتلوے سرکارکے روح الامین بولے
سیکھے ہوئے محبوب کے آداب ہم بھی ہیں
مل جائے گی ایک دن تعبیراس کی
دیکھتے مدینے کے حسیں خواب ہم بھی ہیں
نہیں آئے گی شکست ہمیں کسی میدان میں
بسائے ہوئے محبت ابوتراب ہم بھی ہیں
للکارکریزیدیوں سے یوں فرمایاحسین نے
دوش نبوت پرسوارنواب ہم بھی ہیں
ملتی ہے تسکین میلادرسول کی محفلوں میں
لائے ہوئے دلوں میں انقلاب ہم بھی ہیں
گزرتی رہے محبت رسول میں اس طرح زندگی
امتحان محشرمیں یوں کامیاب ہم بھی ہیں
کوئی احساس نہیں ہے صدیقؔاس وقت تمہیں
تلاش کرتے رہناہمیں نایاب ہم بھی ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?