Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ نہ سوچا تھا کبھی دل کے اجالے جائیں

By: وشمہ خان وشمہ

یہ نہ سوچا تھا کبھی دل کے اجالے جائیں
جان کے بدلے یہاں درد اچھا لے جائیں

میں نے ہر دشت میں چھانی ہے ترے ہجر کی خاک
کیسے پاؤں کے مری جان یہ چھالے جائیں

یہ تو ڈستے ہیں سرِ راہ تمنا دل کو
آستینوں میں کبھی سانپ نہ پالے جائیں

اس سے پہلے کہ کوئی اور چرالے ان کو
آؤ آنکھوں کے کہیں خواب بہالے جائیں

کون کہتا ہے کہ پھر حسرتیں تعمیر کریں
وہ فقیروں کی فقط آکے دعا لے جائیں

بہتا دریا ہو تری یاد کا ہر سو وشمہ
میری آنکھوں سے اگر آنسو نکالے جائیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore