By: طارق اقبال حاوی
بس اِتنا گِلہ ہے مجھے تم سے
جب بات تم مجھ سے کرتے ہو
کیوں ہو جاتے ہو گُم صُم سے؟؟؟
خاموشی اوڑھ سی لیتے ہو
جو کہنا ہے کہہ نہیں پاتے
چُھپائے بیٹھے ہو جسے دل میں
بات لب پہ کیوں نہیں لاتے؟؟؟
میری چُپ پر آہیں بھرتے ہو
ظاہر ہے محبت کرتے ہو
جو پوچھوں تم سے۔۔۔” کیا ہُوا؟“
کچھ بھی کہنے سے ڈرتے ہو
سنو جاناں یہ ٹھیک نہیں
یوں ہمیں ستانا ٹھیک نہیں
تم مجھ سے محبت کرتے ہو
اب اور چُھپانا ٹھیک نہیں
اب اور مجھے تڑپانا مت
اب چُپ چُپ، گُم صُم مت رہنا
اب کہ جو میں پوچھوں تو
تم بس اِتنا کہہ دینا
تم مجھ سے محبت کرتے ہو
تم مجھ سے محبت کرتے ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?