By: Nasir Ali
دل کی بند کتاب اے دوست
تجھے سوچ کرکبھی کبھی کھل جاتی ہے
میرا تو تو ہی سب کچھ تھی
اسی لیئے تو رہ رہ کے یاد آتی ہے
اپنا بنانا چاہا تھا میں نے تجھ کو
تیرے بنا یہ زندگی ستاتی ہے
مجھے پتہ تھا یہ ہو نہیں سکتا
پھر نہ جانے کیوں تو سپنوںمیں آتی ہے
بھولنے کی میں نے تجھ کو کوشش تو خوب کی
چاہت پر تیری اب بھی مجھ کو کیوں رولاتی ہے
جلا دیے ہیں ناصر نے پیار کے وہ خط
محبت تو پھر نہ جانے بڑھتی کیوں جاتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?