Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آئندہ بھی بھگتیں گے

By: purki

قانون اور ضابطے کی دھجیاں اڑائیں گے
ہم چور ڈاکو پھرسے جیت کر دکھائیں گے

کس طرح بدلے گا یہ ظُلم کا سماج
مجھے نظر نہیں آتا انقلاب آئیں گے

صدیوں سے یہ سوار ہیں عوام کے اعصاب پر
مفلوج کردیا ہے زہنوں کو اب کیا اچھا سوچیں گے

پُرانے کھلاڑی ہیں سب سالوں کے آزمائے ہوئے
اتنا مال کمایا ہے دل کھول کر لٹائیں گے

پانچ سالوں میں عوام کا خون نچوڑا ہے
موقع ملے تو ان کو آئندہ بھی ہم نچوڑیں گے

میرے وطن کے لوگوں کا حافظہ بہت نرالا ہے
تم دیکھنا یہ ہمیں آئندہ بھی اپنے سروں پر بٹھائیں گے

آئندہ الیکشن جیتنے کا ہم نے پورا منصوبہ بنایا ہے
ایک ایک ووٹ خریدیں گے اور پھر حکومت بنائیں گے

ہم نے دوران حکومت یہی تو ایک اچھا کام کیا ہے
اہم اہم عہدوں پر اپنے خاص چمچوں کو لگایا ہے

روٹی کپڑا اور مگان کا وعدہ کرکے مکر جانے والو
روز قیامت تم اپنے رب کو کیا منہ دکھائیں گے

ہر ادارے کا جان بوجھ کر بیڑہ غرق کیا ہے تم نے
اب کیا خاک جیتیں گے اور کیا خاک حکومت بنائیں گے

جو کچھ سلوک کیا ہے تم نے عوام کے ساتھ
اب عوام تاقیامت تم کو ووٹ نہ دیں گے

ووٹ دینا ہے تو کسی باکردار کو دے دو
ورنہ پہلے کی طرح آئندہ بھی بھگتیں گے

تم کیوں اپنے مستقبل سے مایوس ہے پُرکی
چھٹ جائیں مظالم جلد اور عادل لوگ آئیں گے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore