Bazm e Urdu - The urdu poetry app

آنکھیں

By: جاوید صدیقی

ہزار چہرے دیکھے پرتم سا چہرہ نہ دیکھا
یوں برسوںسے مرجھا ہوا چہرہ نہ دیکھا

چہرے پر چمکتی دمکتی آنکھیں بہت بولتی ہیں
پلکھوں پرآنسوؤں کے قطرے چھوڑتی ہیں

بے چین نگاہیں عجیب سا پیغام دیتی ہیں
اک نگاہ دیکھ کر ہمیں بھی تڑپا دیتی ہیں

کسی کے بچھڑنے پر عجیب سی کیفیت رکھتی ہیں
کسی کے ملنے پر رنگ و نورکی روشنی بکھیرتی ہیں

اے ریاض! آنکھیں بھی بہت کچھ بولتی ہیں
پڑھنے والی نگاہیں آنکھ کی زبان سمجھ لیتی ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore