By: mohammed masood
الفت کی چاہت نے ہمیں بدنام کر دیا
ہر خوشی کو ہماری بے سکون کر دیا
ہم نے کبھی نہیں چاہا کہ پیار ہمیں بھی ہو
پھر کسی کی نظر نے ہمیں تمام کر دیا
مدت سے تھی کسی سے ملنے کی آرزو
خواھش دیدار میں سب کچھ گنوا دیا
کسی نے دی خبر کہ وہ رات کو آۓ گا
اتنا کیا اجالا کہ اپنا گھر تک جلا دیا
ایسا بھی کیا قَصور ہم نے کر دیا
کہ آپ نے اس طرح سے غیر ہم کو کر دیا
معاف کرنا اے ہمدم ہماری غلطیوں کو
جن کی وجہ سے آپ نے یاد کرنا کم کر دیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?