By: Mobeen Nisar
آوٴ گزرے ہوئے لمحوں کو صدا دیں
تم جو آوٴ قریب وقت کو ٹھہرا دیں
تمہاری سانسوں میں سانس لیں
انہی لمحوں میں زندگی بیتا دیں
جدا ہو کر پھر نہ جی پائیں گے
آوٴ لوح تقدیر سے جدائی مٹا دیں
اپنی ہمراز ہے رات کی خاموشی
اپنے دل کی بات اس کو بتا دیں
ڈوب جائیں تمہاری آنکھوں میں
خود کو اتنی خوبصورت سزا دیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?