Bazm e Urdu - The urdu poetry app

فالتو غزل - اسے نہ پڑھیں

By: Faheem Ur Rehman Faheem

مجھ سے ملنے ایک لڑکی کینیڈا سے آئی ہے
ناشتے میں حلوہ پوری شیرٹن میں کھائی ہے

آج ہی جاپان سے اک ٹویوٹا منگائی ہے
ڈیفینس میں ہے بنگلہ میرا اچھی میری کمائی ہے

کل دیپیکا نے کیا تھا ایس ایم ایس فار فرینڈ شپ
آج کرینہ پلٹ کے مجھ کو دیکھ مسکرائی ہے

بہت اوپر تک ہے میری پہنچ میرے دوستوں
زرداری سے ہیں مراسم اور دوست میرا “ بھائی“ ہے

حاصل ہوئی دولت مجھے کیونکر اس قدر
جواب دل کا یہ تھا کہ قسمت نے لی انگڑائی ہے

جب آنکھ کھلی تو یہ حقیقت کھلی مجھ پر
پانی چھڑک کر جگا رہا مجھ کو میرا بھائی ہے

امی بولیں کام پر جانا نہیں ہے کیا
چھٹی کرو گے پیسے کٹیں گے ویسے ہی کم کمائی ہے

سمجھ نہ لینا فہیم اسکو اک فالتو سا خواب
اک سبق دیا ہے اسنے اک بات سمجھائی ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore