By: Khadim Hussain Khaksar
کوئی راہ دیکھے جَلا کر دئیے
گزر جائے کوئی بجھا کر دئیے
یہاں بھی ضرورت اُجالوں کی ہے
کہاں جا رہے ہو بجھا کر دئیے
مرے گھر میں جن سے رہے روشنی
دئیے وہ خدا نے عطا کر دئیے
سمندر کنارے مکاں ریت کے
عزیزوں نے مجھ کو بنا کر دئیے
شکستہ در و بام کی آنکھ ہیں
ہواؤں سے رکھنا بچا کر دئیے
بجھے چند ساتھی بھی مخلص ملے
مگر دشمنوں نے جدا کر دئیے
تمہاری جبیں کی جو معراج تھے
وہ سجدے بھی خادمُ قضا کر دئیے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?