Bazm e Urdu - The urdu poetry app

عشق کی بزم میں اب وشمہ کی قیمت کیا ہے

By: وشمہ خان وشمہ

بد نما داغ ہیں وہ عشق و محبت کے لئے
وقف کر دیتے ہیں ایماں جو تجارت کے لئے

جس کی خوشبو سے مہکتا تھا ہمارا آنگن
ہم نے کیا کیا نہ کیا اس کی رفاقت کے لئے

درد وغم، رنج و الم اور یہ ہجرت کے ستم
میں نے کیا کیا نہ سہا ہے تری الفت کے لئے

میرا محبوب اگر مجھ کو اشارہ کر دے
میں بھی میداں میں اتر جاؤں شہادت کے لئے

عشق کی بزم میں اب وشمہ کی قیمت کیا ہے
یہ تو زندہ ہے یہاں صرف ندامت کے لئ


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore