By: dr.zahid Sheikh
مسکراتے ہوئے آغوش میں سو بار آیا
میرے محبوب کو یوں مجھ پہ بہت پیار آیا
آنکھوں آنکھوں میں بیاں کر دی محبت اس نے
لگ کے سینے سے لٹا دی سبھی چاہت اس نے
لے کے بہکے ہوئے لمحے مرا دلدار آیا
میرے محبوب کو یوں مجھ پہ بہت پیار آیا
گونج اٹھتی ہے خیالات میں اک شہنائی
پاس آتا ہے تو مٹ جاتی ہے سب تنہائی
اپنی سانسوں میں چھپائے ہوئے مہکار آیا
میرے محبوب کو یوں مجھ پہ بہت پیار آیا
ایسا لگتا ہے زمیں پر ہوں ستارے روشن
منتظر رہتا ہے اس کی ہی جھلک کو درپن
حسن بھی کہتا ہے کیا حسن کا شہکار آیا
میرے محبوب کو یوں مجھ پہ بہت پیار آیا
مسکراتے ہوئے آغوش میں سو بار آیا
میرے محبوب کو یوں مجھ پہ بہت پیار آیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?