By: Jamil Hashmi
تیرے آنے کا انتظار کرنا ہے
ہم نے بس تیرا دیدار کرنا ہے
تو آئے نہ آئے ہم سے ملنے
ہم نے تو عہد وفا یار کرنا ہے
ہے آرزہ خود کو مٹانے کی
اپنی چاہت کو تجھ پر نثار کرنا ہے
ہےجستجو تجھے پانے کی
جذبہ عشق تجھ پر ایثار کرنا ہے
ہیں زندہ تجھے دل میں چھپائے ہوئے
تیری یاد سے دل کو سرشار کرنا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?