By: dr.zahid Sheikh
تیری زلفوں کی مہک سانسوں میں بستی ہے سدا
تیری تصویر خیالات میں رہتی ہے سدا
تو بہت دور ہے جذبات دکھاؤں کیسے
پیار کرتا ہوں مگر تجھ کو بتاؤں کیسے
تیری خاطر جو حسیں گیت لکھے ہیں میں نے
سوچتا ہوں کہ انھیں گا کے سناؤں کیسے
میرے بولوں میں تری یاد تڑہتی ہے سدا
تیری تصویر خیالات میں رہتی ہے سدا
کاش کہہ پاؤں تجھے جو میں کبھی کہہ نہ سکا
تیرے بن ایک بھی پل دل کو سکوں رہ نہ سکا
گو پکارا مجھے کتنے ہی حسیں چہروں نے
پر کبھی حسن کی موجوں میں یہ دل بہہ نہ سکا
ساحل دل سے تو اک موج ہی ملتی ہے سدا
تیری تصویر خیالات میں رہتی ہے سدا
منتظر بیٹھا ہوں کب سے میں تری راہوں میں
آچھپا لے تو محبت سے مجھے بانہوں میں
آ کہ چھائے ہیں مری روح پہ غم کے بادل
ڈوب نہ جائے مری زیست کہیں آہوں میں
میرے سینے میں بس اک آگ سی جلتی ہے سدا
تیری تصویر خیالات میں رہتی ہے سدا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?